پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی برمنگھم میں برٹش جونئیراوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شریک جونیئر اسکواش ٹیم سے ملاقات

جمعرات 9 جنوری 2020 19:40

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی برمنگھم میں برٹش جونئیراوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شریک جونیئر اسکواش ٹیم سے ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2020ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے برمنگھم میں کھیلے جانے والی برٹش جونئیراوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شریک جونیئر اسکواش ٹیم سے ملاقات کی، ائیر چیف جو کہ پاکستان ا سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے اس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی اور انکو انعامات سے نوازا۔

(جاری ہے)

حمزہ خان کو انڈر 15ٹائٹل جیتنے پر پانچ لاکھ روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا۔کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ قوم کو نوجوان اسکواش پلئیر حمزہ خان پر فخر ہے جنہوں نے آٹھ سال بعد ملک کو یہ اعزاز دلایا۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت اور سہولیات فراہم کرنے پر کوچز کی سخت محنت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان ا سکواش فیڈریشن کی اس کھیل میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔
وقت اشاعت : 09/01/2020 - 19:40:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :