چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے، مصباح الحق

ٹیسٹ کرکٹ کو پانچ روز تک برقرار رکھنے کا حامی ہوں، چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھیل میں دلچسپی ختم ہو جائیگی، ہیڈ کوچ کی گفتگو

ہفتہ 11 جنوری 2020 16:08

چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے، مصباح الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہاہے کہ چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے، ٹیسٹ کرکٹ کو پانچ روز تک برقرار رکھنے کا حامی ہوں، چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھیل میں دلچسپی ختم ہو جائے گی۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فٹنس کا معیار کھلاڑیوں کی اسٹرینتھ کو دیکھ کر تیار کیا جاتا تھا لیکن اس بار ہم نے دنیائے کرکٹ کی 4 بہترین ٹیموں کے فٹنس معیار کو پیش نظر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اب 4 ماہ بعد نہیں بلکہ ہر 2 ماہ بعد ہوں گے، کھلاڑیوں کیلئے فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار بھی بڑھا دیا ہے،اب فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کرکٹرز پر جرمانہ عائد ہو گا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹرز کے حالیہ فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ حالیہ نتائج میں چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے تاہم موجودہ معیارحاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فٹنس گزشتہ معیار سے بہتر ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کو 4 روز تک محدود کرنے کے حوالے سے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو پانچ روز تک برقرار رکھنے کا حامی ہوں، چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھیل میں دلچسپی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ چار روزہ کرکٹ میں بائولر کے ان فٹ اور تھکنے کے امکانات بڑھنے کی امید ہے۔
وقت اشاعت : 11/01/2020 - 16:08:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :