اومیگا دبئی ڈیزرٹ کلاسک گالف ٹورنامنٹ 23 جنوری سے شروع ہوگا

پیر 20 جنوری 2020 11:24

اومیگا دبئی ڈیزرٹ کلاسک گالف ٹورنامنٹ 23 جنوری سے شروع ہوگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) اومیگا دبئی ڈیزرٹ کلاسک گالف ٹورنامنٹ کا 31واں ایڈیشن 23 جنوری سے متحدہ عرب امارات میں دبئی کے امارات گالف کلب مجلس کورس پر شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں امریکی گالف کھلاڑی بریسن ڈی کیمبیو اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنت 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 32 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 23 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 26 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/01/2020 - 11:24:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :