مایوس نہیں، اب بھی پاکستان کیلئے پرفارم کرسکتا ہوں‘شعیب ملک

بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر توجہ مرکوز ہوگی، بطور سینئر اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 جنوری 2020 20:16

مایوس نہیں، اب بھی پاکستان کیلئے پرفارم کرسکتا ہوں‘شعیب ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہاکہ قطعی طور پر مایوس نہیں ہوں اور اب بھی پاکستان کیلئے پرفارم کرسکتا ہوں،دور کے اہداف پر نظر نہیں رکھتا، ورلڈ کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر توجہ مرکوز ہوگی، بطور سینئر اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو مواقع ملنے سے مستقبل میں بھی نئے بابر اعظم ملیں گے، پاکستان کی جانب سے کھیلنے سے زیادہ فخر کی کوئی بات نہیں، میں نے اور محمد حفیظ نے ہمیشہ نوجوان کرکٹرز کی مدد کی، کپتان ہونا ضروری نہیں۔آل رائونڈر نے کہا کہ قطعی طور پر مایوس نہیں ہوں، اب بھی پاکستان کیلئے پرفارم کرسکتا ہوں، سنٹرل کنٹریکٹ پر نوجوان کرکٹرز کا حق ہے، ان کو طویل عرصہ ملک کی نمائندگی کرنا ہے، بنگلا دیش سمیت غیر ملکی کرکٹرز پاکستان میں سکیورٹی کے بارے میں پوچھتے ہیں، بنگلا دیشی کرکٹرز کی اکثریت آنے تیار تھی، یہاں سکیورٹی اور شاندار ماحول دیکھ کر دیگر بھی آئندہ آنے کیلیے تیار ہوں گے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے کہا کہ کسی کی پسند ناپسند کا نہیں اپنی کارکردگی کے بارے میں سوچتا ہوں، بولنگ میں بھی ٹیم کے کام آسکتا ہوں، فٹ رہنے کیلئے ٹریننگ کا سلسلہ کبھی نہیں چھوڑتا، ورلڈ ٹونٹی کے قریب جاکر مستقبل کا سوچوں گا، صرف 5 سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ کیلئے انتخاب میں کوئی مسئلہ نہیں، سلیکٹرز نوجوان کرکٹرز کو مواقع دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/01/2020 - 20:16:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :