جمی مرے اور بیتھانی میٹک سینڈز آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 29 جنوری 2020 11:28

جمی مرے اور بیتھانی میٹک سینڈز آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) برطانوی ٹینس سٹار جمی مرے اور انکی امریکی جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہون نے کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم جوران ویلیجن اور انکی چینی جوڑی دار سائیسائی ژینگ کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بدھ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی ٹینس سٹار جمی مرے اور انکی امریکی جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیئم جوران ویلیجن اور انکی چینی جوڑی دار سائیسائی ژینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 11:28:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :