میکس ویل کی دورہ جنوبی افریقہ کیلئے محدود اوورز سکواڈ میں واپسی

منگل 4 فروری 2020 12:41

میکس ویل کی دورہ جنوبی افریقہ کیلئے محدود اوورز سکواڈ میں واپسی
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلن میکسویل کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کے آخر میں دماغی صحت کے مسائل کے باعث 31 سالہ معروف آل رائونڈر گلین میکسویل نے بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ نہیں لیا تھا تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے اب انہیں اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

نیشنل سلیکٹر ٹریور ہونس کا کہنا ہے کہ گلین میکسویل کی دونوں ٹیموں میں واپسی حیران کن ہے جس میں انکو شاندار کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا ۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کرینگے جبکہ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ، سٹیو سمتھ ، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، ایشٹن ایگر، الیکس کیری، پیٹ کمنز، مچل مارش، گلن میکسویل، جے رچرڈسن، کین رچرڈسن اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 04/02/2020 - 12:41:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :