کبڈی ورلڈ کپ ، اقبال سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے مقابلوں کیلئے پبلک انٹری فری کر دی گئی

بدھ 12 فروری 2020 16:45

کبڈی ورلڈ کپ ، اقبال سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے مقابلوں کیلئے پبلک انٹری فری کر دی گئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) ضلعی انتظامیہ اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے کبڈی ورلڈ کپ کے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں منعقد ہونے والے مقابلوں کیلئے پبلک انٹری فری کر دی گئی ہے لہٰذا اب اہلیان فیصل آباد اور کبڈی کے شائقین کبڈی کے تمام میچز بغیر ٹکٹ مفت دیکھ سکیں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان نے بدھ کے روز اے پی پی کو بتایاکہ آج 13فروری بروز جمعرات کو پہلا میچ ایران اوربھارت ، دوسرا میچ سیر الیون اور جرمنی جبکہ تیسرا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انہوںنے بتایاکہ کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ چکی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والی پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم20کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشتمل ہے جس کے کھلاڑیوں میں محمد عرفان (کپتان )، شفیق احمد (نائب کپتان ) ، بنیا مین ، توصیف لیاقت ، قمر زمان ، ظفر اقبال ، ارسلان محمود ، محمد نفیش شاہد ، مشرف جاوید ، کلیم الله، اکمل شہزاد ، محمد سجاد ، بلال محسن، وقاص احمد بٹ ، ساجد نثار ، عبید الله، شہرام ساجد حسین ، راشد محمود ، محمد ذوالقرنین اور اشتیاق احمد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ ٹیم آفیشلز میں محمد رزاق (سربراہ ) ، عامر محمود منیجر ،طاہر وحید جٹ ہیڈ کوچ ، فریاد علی کوچ اور محمد شہزاد حنیف اسسٹنٹ کوچ شامل ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ میچز کے خوشگوار ماحول میں انعقاد کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/02/2020 - 16:45:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :