فٹنس مسائل، گلین میکسویل کہنی کی انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے

بدھ 12 فروری 2020 17:17

فٹنس مسائل، گلین میکسویل کہنی کی انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل کہنی کی انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انکی جگہ ڈی آرسی شارٹ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی قیادت کرنے والے 31 سالہ نوجوان آل رائونڈر کو بی بی ایل سیزن کے اختتام پر کہنی پر چوٹ لگی تھی جس کے باعث وہ دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ میکسویل کی کہنی کی سرجری ہوگئی جس کے بعد انکو بحالی صحت کیلئے چھ سے آٹھ ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ وہ 29 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیر لیگ میں دستیاب ہوں گے۔
وقت اشاعت : 12/02/2020 - 17:17:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :