محمد اکرم ساہی کی قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو عالمی کبڈی کپ میں کامیابی پر مبارکباد

پیر 17 فروری 2020 16:18

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ظفر احمد اور اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر برگیڈیر (ر) سلطان محمود ستی نے قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو عالمی کبڈی کپ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہاکہ کبڈی ہمارا ثقافتی کھیل ہے اور پاکستان میں اس کے انعقاد سے عالمی سطح پر اس کا مثبت پیغام گیا ہے، انہوں نے کہاکہ دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں غیرملکی ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنا چاہئے، انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام امن پسند ہے اور غیرملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 16:18:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :