ناردرن نے ایم سی سی کو 9 رنز سے شکست دے دی
اوپنر علی عمران کی نصف سنچری
پیر 17 فروری 2020 17:18
ناردرن نے اوپنر علی عمران کے 64 رنز کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایم سی سی کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز ہی بناسکی۔
تفصیلات کے مطابق ایم سی سی کے کپتان سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر علی عمران اور ذیشان ملک نے ناردرن کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ مستحکم اوپننگ شراکت کے باعث ناردرن کے دیگر بلے بازوں کو رنز بنانے میں زیادہ دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا اور حریف ٹیم کو مقررہ بیس اوورز میں 153 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔
(جاری ہے)
مہمان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کی بھرپور کوشش کی تاہم بلے بازوں کی جانب سے طویل شراکت نہ لگنے کے باعث وہ میچ میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ ایم سی سی کی ٹیم مقررہ اوورز میں مطلوبہ ہدف سے 9 رنز کم اسکور کر پائی۔ سمت پٹیل کی جانب سے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ایم سی سی کو فتح دلانے میں ناکام رہی۔ ایم سی سی کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز ہی بناسکی۔ ناردرن کی جانب سے منیر ریاض اور مبصر خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ایم سی سی کرکٹ ٹیم 19فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ایچیسن کالج لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔
شیڈول:
19 فروری : ایم سی سی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام ایچیسن کالج لاہور بوقت دوپہر 30:12 تا سہ پہر40:3 بجے (بیس اوورز پر مشتمل میچ)
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 17:18:08
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرمدارس والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں شروع ہوگیا
-
خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ
-
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
-
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ‘لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی کامیابی
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان