ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 81 رنز سے ہرا دیا

بدھ 19 فروری 2020 12:09

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 81 رنز سے ہرا دیا
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) نیوزی لینڈ نے تھائی لینڈ کی خواتین ٹیم کو آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں 81 رنز سے ہرا دیا۔ تھائی لینڈ کی ٹیم 195 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ سوزی باٹیز نے 78 اور ایمیلیا کر نے 54 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، سوزی باٹیز 78 اور ایمیلیا کر نے 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں، تھائی لینڈ کی چانیدا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 195 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی، چانیدا نے 36 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کاسپیرک اور ہولی ہڈلسٹن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 12:09:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :