انٹر ڈویژن والی بال چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

بدھ 19 فروری 2020 13:32

انٹر ڈویژن والی بال چیمپئن شپ کل شروع ہو گی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) انٹر ڈویژن والی بال چیمپئن شپ کل جمعرات سے کلرسیداں میں شروع ہو گی جس میں ڈویژن بھر کی 19 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے بتایا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈویژن والی بال چیمپئن شپ 20 سے 23 فروری تک کلر سیداں میں کھیلی جائے گی جس کے کامیاب انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چار روزہ ایونٹ میں 4 ڈسٹرکٹ اور 15 کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہوں گے۔
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 13:32:34