ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹیس ویمنز سنگلز، ایلینا سویٹولینا، بلیندا بنکک اور صوفیا کینن کو ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست

بدھ 19 فروری 2020 15:26

ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹیس ویمنز سنگلز، ایلینا سویٹولینا، بلیندا بنکک اور صوفیا کینن کو ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) یوکرین کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا، سوئٹزرلینڈ کی فورتھ سیڈڈ بلیندا بنکک اور امریکا کی ففتھ سیڈڈ صوفیا کینن ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز رائونڈ 32 میچ میں امریکا کی جنیفر براڈے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے، روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا نے سوئس ٹینس سٹار بلیندا بنکک کو 1-6، 6-1 اور 6-1 سے اور قزاقستان کی الینا ریباکینا نے امریکی ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن چیمپئن صوفیا کینن کو 6-7(2-7)، 6-3 اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

وقت اشاعت : 19/02/2020 - 15:26:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :