باربورا سٹرائیکوا اور ہیش سو وائی ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹیس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہن گئیں

جمعہ 21 فروری 2020 10:35

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکوا اور انکی تائیوان کی جوڑی دار ہیش سو وائی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں صوفیہ کنن اور بیتھانی میٹک سینڈز پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکوا اور انکی تائیوان کی جوڑی دار ہیش سو وائی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑینے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوفیہ کنن اور بیتھانی میٹک سینڈز پر مشتمل امریکی جوڑی کوسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 10:35:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :