اے ٹی پی چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگاجو سات مارچ تک جاری رہے گا

جمعہ 21 فروری 2020 15:01

اے ٹی پی چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگاجو سات مارچ تک جاری رہے گا
سنتیا گو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) اے ٹی پی چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 22 واں ایڈیشن کل ہفتہ سے چلی کے دارلحکومت سانتیاگو میں شروع ہوگا جو سات مارچ تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہونگے،یہ ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور 250 سیریز کا حصہ ہوگا جو کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ اے ٹی پی ایونٹ میں اٹلی کے کھلاڑی فابیو فوگنینی مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں آسٹریا کے اولیور ماراچ اور انکے رومانین جوڑی دار فلورین مرجیا ٹائٹل کے دفاع کے لئے میدان میں کرینگے۔ 22 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد یکم مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 15:01:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :