نئی دہلی کے مناظر دل دہلادینے والے ہیں، شاہد آفریدی کا واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

انسانیت کو مذہب ، ذات پات سے قطع نظر سب پر غالب ہونا چاہیے، سابق کپتان کا ٹوئٹ

جمعہ 28 فروری 2020 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات پر کہنا ہے کہ وہ نئی دہلی کی تصویر و ویڈیوز دیکھ کر شدید رنج میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے نئی دہلی فسادات کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دہلی کی فوٹیجز میں نظر آنے والے حالات انتہائی دل دہلا دینے والے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انسانیت کو مذہب ، ذات پات سے قطع نظر سب پر غالب ہونا چاہیے۔انہوں نے لکھا کہ وہ پوری دنیا کی بہتری کے لیے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انتہا پسند آپے سے باہر ہو گئے ہیں اور مسلم کش فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جاپہنچی ۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 14:05:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :