سپورٹس ڈیسک

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے سری لنکا اور نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

ہفتہ 29 فروری 2020 17:50

میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے سری لنکا اور نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، میلبورن میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بھارت ویمن نے سری لنکا ویمن کو بآسانی 7 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی، سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے، چماری اتاپتو 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، رادھا یادیو نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں بھارت ویمن نے ہدف 14.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شفالی ورما نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، رادھا یادیو کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

گروپ اے کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 17 رنز سے مات دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنائے، پریسٹ 25 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، ریتو مونی نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 74 رنز پر ڈھیر ہو گئی، لی لسپیرک اور ہیلی جینسن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 29/02/2020 - 17:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :