عالمی یوم خواتین باسکٹ بال نمائشی میچ کل کراچی میں کھیلا جائیگا

جمعہ 6 مارچ 2020 17:04

عالمی یوم خواتین باسکٹ بال نمائشی میچ کل کراچی میں کھیلا جائیگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین باسکٹ بال نمائشی میچ کل مورخہ 7مارچ2020؁ء بروز ہفتہ شام 4بجے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ اارام باغ کراچی پر کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

نمائشی میچ میں کراچی باسکٹ بال ویمنز کی نامور کھلاڑی حصہ لیں گی ،میچ کے اختتام پر منعقدہ اختتامی تقریب میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔بعد ازاں قومی ویمنز باسکت بال چمپئن شپ کے لئے کراچی ٹیم کے ٹرائلز شام 5بجے منعقد ہونگے ۔
وقت اشاعت : 06/03/2020 - 17:04:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :