پاکستانی نژاد غیر ملکی کرکٹر کے بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی گئی

اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرنے والے ماجد الحق نے اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی، علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کر لیے گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 مارچ 2020 23:23

پاکستانی نژاد غیر ملکی کرکٹر کے بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی گئی
ایڈن برگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مارچ 2020ء) پاکستانی نژاد غیر ملکی کرکٹر کے بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی گئی، اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرنے والے ماجد الحق نے اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی، علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے پاکستانی نژاد ماجد الحق بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ماجد الحق کی جانب سے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے:

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ماجد الحق نے تصدیق کی کہ ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد وہ ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان دعاوں کیلئے جو ان کی صحتیابی کیلئے کی گئیں۔

وہ جلد مکمل طور پر صحتیاب ہو کر معمول کی زندگی گزاریں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے کئی کرکٹرز اس شک میں مبتلا ہیں کہ کہیں وہ کرونا وائرس کا شکار نہ ہو گئے ہوں۔ اس لیے کئی ممالک کے کرکٹرز خود کو قرنطینہ کر چکے ہیں۔ حال ہی میں پی ایس ایل کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے تھے، اور تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کلیئر آئے تھے۔
وقت اشاعت : 20/03/2020 - 23:23:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :