بائرن میونخ فٹبالرز کا ملازمین کی نوکریاں بچانے کیلئے قابل تحسین اقدام

فٹبالرز دیگر ملازمین کی نوکریاں بچانے کے لیے تنخواہوں میں 20 فی صد کٹوتی پر رضامند

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 مارچ 2020 12:09

بائرن میونخ فٹبالرز کا ملازمین کی نوکریاں بچانے کیلئے قابل تحسین اقدام
برلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مارچ2020ء ) بائرن میونخ کے فٹ بالرز نے کلب دیگر ملازمین کی نوکریاں بچانے کے لیےاپنی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کر دیا۔ کورونا وائرس کے باعث فٹبال کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کلب اخراجات کم کرنے لیے ملازمین کو فارغ کیا جانا تھا۔جرمنی کے معروف فٹبال کلب بائرن میونخ کے سالانہ اخراجات 308 ملین یورو کے لگ بھگ ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث فٹبال کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کلب اخراجات کم کرنے لیے ملازمین کو فارغ کیا جانا تھا، لیکن فٹبالرز دیگر ملازمین کی نوکریاں بچانے کے لیے تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی پر رضامند ہیں اور ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے ملازمین کو فارغ نہ کیا جائے۔دوسری جانب کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے جرمن حکام نے ہوائی اڈوں سے غیر یورپی شہریوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر ووہان سے شروع ہونے والے مہلک ترین کرونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے جس سے بچاؤ کےلیے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن ہوچکا ہے۔جرمن حکومت نے کرونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ہوائی اڈوں سے غیر یورپی شہریوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا، ابتدائی طور پر پابندی 30 دنوں کےلیے عائد کی جائیگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ بدھ کو فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر 140 مسافروں کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، خیال رہے کہ فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر پانچ ہزار سے زائد مسافر، 100 پروازوں کو چیک کیا جائیگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی پابندیوں کے مطابق سیاحتی، کاروباری ویزے پر جرمنی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم جرمن شہری اور اہل خانہ پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔خیال رہے کہ ہلاکت خیز کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر جرمنی میں 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 327 ہوچکی ہے۔
وقت اشاعت : 27/03/2020 - 12:09:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :