سکواش کے سابق عالمی چیمپین قمر زمان کا سکواش کے سابق عظیم کھلاڑی اور چار بار کے برٹش اوپن چیمپین اعظم خان کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

اتوار 29 مارچ 2020 16:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور سابق عالمی چیمپین قمر زمان نے سکواش کے سابق عظیم کھلاڑی اور چار بار کے برٹش اوپن چیمپین اعظم خان کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم اعظم خان کے ساتھ1975میں دو سال تک تربیت حاصل کی تھی جس کے بعد ورلڈ چیمپین شپ جیت لیا۔
وقت اشاعت : 29/03/2020 - 16:25:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :