پاکستان کبڈی فیڈریشن کا خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید سلطان بری سے اظہار تعزیت

جمعرات 2 اپریل 2020 13:43

پاکستان کبڈی فیڈریشن کا خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید سلطان بری سے اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2020ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین، سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور، پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر صوبائی وزیر راجہ بشارت، جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر وحید جٹ اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد نے خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور انٹرنیشنل امپائرسید سلطان بری سے ان کی اہلیہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 13:43:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :