ہاکی کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کو ہوم ورک بھجوا دیا

کھلاڑی روزانہ کی سرگرمیاں واٹس ایپ گروپ میں شیئرکرنے کے پابند ہیں، بیان

جمعرات 2 اپریل 2020 17:37

ہاکی کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کو ہوم ورک بھجوا دیا
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) قومی ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کو ہوم ورک بھجوا دیا جس میں انہیں ڈائٹ، فزیکل اور اسکل پلانز دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

عالمی وباء کورونا وائرس کے اثرات اور خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گھر پر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے پلان بھجوادیا ہے۔قومی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید کے مطابق امید ہے کھلاڑی ہوم ورک کر کے فٹ رہیں گے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایات کی ہیں اور کہا ہے کہ کھلاڑی روزانہ کی سرگرمیاں واٹس ایپ گروپ میں شیئرکرنے کے پابند ہیں۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 17:37:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :