حکومت کو عوام کی زندگیاں عزیر ہیں خدا کے لئے عوام اورکھلاڑیوں گھروں سے باہر نہ نکلیں، جوڈو فیڈریشن

اگر ہم نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو اس وباء سے ہمارا بچنا بہت مشکل ہوجائیگا،ترجمان مسعود خان کا پیغام

منگل 7 اپریل 2020 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر و ترجمان مسعود احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی زندگیاں عزیر ہیں کھلاڑیوں گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن نے کرونا وائرس کے باعث اپنی تمام سرگرمیوں کو پہلے ہی روک دیا ہے اور پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے سے تمام بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے بھی معطل ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ 6 اپریل کو ہر سال کھیلوں کی ترقی اور امن کا بین الاقوامی دن منایا جاتا تھا لیکن اس بارے سب کا ایک ہی نعرہ تھا کہ ہم مل دنیا کو بہتر بنا سکتے ہیں، مسعود احمد نے کہا کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کے لئے ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا اور عوام اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو اس وباء سے ہمارا بچنا بہت مشکل ہوجائیگا، انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اگر کھیلیں نہیں ہونگی تو صحتمند معاشرہ کیسے جنم لے گا، اگر عوام چند دنوں کے اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں تو اس وباء پر جلد قابو پاکر ہم اپنے کھیلوں کے میدان آباد کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔

وقت اشاعت : 07/04/2020 - 15:50:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :