کورونا وائرس کے سبب دو مزید عالمی اسپورٹس منسوخ

فائیو اسٹار لیول ٹورنامنٹ 7 سے 12 جولائی تک سوئٹزرلینڈ میں کھیلا جانا تھا ایونٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا،آئندہ کا لائحہ عمل حالات میں بہتری پر طے کیا جائیگا،ترجمان فیڈریشن

بدھ 15 اپریل 2020 13:27

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے سبب دو مزید عالمی اسپورٹس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔میڈیار پورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب دو مزید عالمی اسپورٹس منسوخ کردئیے گئے ہیں،والی بال کی عالمی تنظیم کے اعلامیہ کے مطابق یہ ایونٹس بیچ والی بال ورلڈ ٹور کا حصہ اور سوئٹزرلینڈ اور پرتگال میں شیڈول تھے، فائیو اسٹار لیول ٹورنامنٹ 7 سے 12 جولائی تک سوئٹزرلینڈ میں کھیلا جانا تھا،فور اسٹار لیول ایونٹ 15 سے 19 جولائی تک طے تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان فیڈریشن کے مطابق ایونٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا،آئندہ کا لائحہ عمل حالات میں بہتری پر طے کیا جائیگا، کورونا کی عالمی وبا کے اثرات نے دوسرے شعبوں کی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی بہت متاثر کیا ہے،جون تک تمام سپورٹس کے بڑے مقابلے ملتوی کیے جاچکے،ٹوکیو اولمپکس سمیت بعض دوسرے ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کردیا گیا ۔
وقت اشاعت : 15/04/2020 - 13:27:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :