ملک میں بڑھتی ہوئی مہلک وباء کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہے، کوچ مطاہر سہیل

پیر 20 اپریل 2020 15:37

ملک میں بڑھتی ہوئی مہلک وباء کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہے، کوچ مطاہر سہیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2020ء) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے سربراہ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئی ہیں اور کھیلوں کے میدان بھی ویران ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انفرادی کھیلوں کے کھلاڑی اپنی اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں گھروں میں بحال رکھ سکتے ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اگر کہیں ضروری کام جانا بھی پڑ جائے تو اپنے گھروں سے نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک اور سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھیں، مطاہر سہیل نے کہا کہ بیڈمنٹن کا کھیل انفرادی طور پر بھی کھیلا جاتا ہے جس کے لئے گھروں سے باہر جانا ضروری نہیں بلکہ گھر میں ہی کھلاڑی کھیل سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/04/2020 - 15:37:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :