پریشانیوں کی وجہ سے3 مرتبہ خودکشی کا سوچا،محمد شامی

ری ہیبلی ٹیشن میرے لیے دباؤ سے بھرپور تھی : پیسر کی انسٹاگرام پر ساتھی کرکٹر روہت شرما سے بات چیت

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 3 مئی 2020 17:11

پریشانیوں کی وجہ سے3 مرتبہ خودکشی کا سوچا،محمد شامی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3مئی 2020ء ) بھارت کرکٹ ٹیم کے فاست باولر محمد شامی نے انکشاف کیاہے کہ انہوں نے چند سال قبل ذاتی پریشانیوں کے باعث تین مرتبہ خود کشی کرنے کی کوشش کی ، میری فیملی ہر وقت میری نگرانی کرتی تھی ، انہیں ڈر تھا کہ میں کہیں اپنی 24 منزلہ بلنڈنگ سے نہ کود جاﺅں ۔ انسٹاگرام پر اپنے ساتھی کھلاڑی روہت شرما سے بات چیت کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ میرے خیال میں اگر میرے اہل خانہ نے مجھے سپورٹ نہ کی ہوتی تو میری کرکٹ ختم ہو جاتی ، شدید پریشانی اور ذاتی مسائل کے باعث میںنے تین مرتبہ خود کشی کرنے کا سوچا تھا ۔

ان کا کہناتھا کہ میں کرکٹ کے بارے میں بالکل بھی نہیں سوچ رہا تھا ، ہم 24 ویں منزل پر رہائش پذیر تھے جس کے باعث میری فیملی کو ڈر تھا کہ میں کہیں چھت سے نہ کود جاﺅں، میرے بھائی نے مجھے بہت زیادہ سپورٹ کیا ۔

(جاری ہے)

محمد شامی نے بتایا کہ میرے دو سے تین دوست ہر وقت 24 گھنٹے میرے ساتھ رہتے تھے ، میرے والدین نے مجھے کرکٹ پر توجہ دینے کیلئے کہا اور نصیحت کی کہ میں کسی اور چیز کے بارے میں نہ سوچوں ،میں نے ٹریننگ شروع کر دی اور آہستہ آہستہ اس سے باہر نکل آیا ۔

 یاد رہے کہ 2018ء میں محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں نے ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے جب کہ اس دوران وہ ایک روڈ حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹیم سے بھی باہر رہے۔ان کا کہناتھا کہ ری ہیبلی ٹیشن میرے لیے دباو سے بھرپور تھی، ایک ہی جیسی ایکسرسائز باربار کرنا پڑرہی تھیں، اس کے بعد فیملی مسائل شروع ہوگئے، میڈیا میں اس حوالے سے کافی باتیں ہورہی تھیں، اس دوران میں نے ایک، دو نہیں بلکہ 3 بار خودکشی کا سوچا،مگر فیملی کی بھرپور سپورٹ سے زندگی کی جانب واپس لوٹ آیا۔
وقت اشاعت : 03/05/2020 - 17:11:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :