پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین کا سید نور احمد شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 11 مئی 2020 12:34

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین کا سید نور احمد شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل و چیئرمین ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین نے خیبر پختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کیجنرل سیکرٹری سید نور احمد شاہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

کرنل مجاہد نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کی صوبے میں فٹ بال کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/05/2020 - 12:34:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :