قومی کرکٹرز کورونا وائرس میں لاک ڈائون سے پریشان لوگوں کیلئے میدان میں آگئے

لاک ڈائون میں مستحقین کیلئے راشن مہم کے بعد فاسٹ بولر رومان رئیس نے اب عیدی مہم کا آغاز کردیا محمد حفیظ کا عید سادگی سے منانے کا اعلان/ الماری سے پرانا لباس نکال کر عید منائوں گی ‘ ثناء میر

پیر 18 مئی 2020 21:24

قومی کرکٹرز کورونا وائرس میں لاک ڈائون سے پریشان لوگوں کیلئے میدان میں آگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) قومی کرکٹرز کورونا وائرس میں لاک ڈائون سے پریشان لوگوں کیلئے میدان میں آگئے۔کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون میں مستحقین کیلئے راشن مہم کے بعد فاسٹ بولر رومان رئیس نے اب عیدی مہم کا آغاز کردیا ۔رومان رئیس ’’ہمارے لوگ ہمارا پاکستان‘‘کے نام سے عیدی مہم چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق کپتان سرفراز احمد نے رومان رئیس کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

کورونا وائرس کے باعث آل رائونڈ محمد حفیظ نے سادگی سے عید منانے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار شاپنگ نہیں بلکہ دوسروں کی مدد کریں۔سابق ویمن کرکٹ کپتان ثنا میر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ عید پر اپنے گھروں پرہی رہیں گی اور الماری سے پرانا لباس نکال کر عید پر منائیں گی ،انہوںنے مستحقین کی مدد کرنے کا بھی پیغام دیا۔
وقت اشاعت : 18/05/2020 - 21:24:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :