جرمنی میں بند دروازوں کے پیچھے میچز پر فٹبال شائقین پھٹ پڑے

ْصرف مالی فائدے کیلئے لیگ دوبارہ شروع کی گئی، انھیں عوامی جذبات کا کوئی خیال نہیں،شائقین

جمعہ 22 مئی 2020 14:36

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) جرمنی میں بند دروازوں کے پیچھے میچز پر فٹبال شائقین پھٹ پڑے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کولون اسٹیڈیم کے باہر کسی نے صوفہ رکھ دیا جس پر لکھا تھا کہ وہ گھوسٹ میچز کے خلاف ہیں، مختلف جگہوں پر بینرز بھی لگائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

کھیل کے انتہا پسند شائقین نے کہا کہ صرف مالی فائدے کیلئے لیگ دوبارہ شروع کی گئی، انھیں عوامی جذبات کا کوئی خیال نہیں، بہت سے شائقین نے اپنے پسندیدہ کلبزکے میچز کا ٹی وی پر بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/05/2020 - 14:36:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :