ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے التوا کی خبریں درست نہیں، آئی سی سی

بدھ 27 مئی 2020 21:07

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے التوا کی خبریں درست نہیں، آئی سی سی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی نہیں ہوا جبکہ تیاریاں جاری ہیں۔ایک بیان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے آئی سی سی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے التوا کی خبریں درست نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری ہیں اور کووڈ-19 کے باعث تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظرکئی متبادل منصوبوں کو پرکھا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کے میچز اکتوبر اور نومبر میں کروانے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا جائے گا۔آسٹریلیا کے میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ بھارت کا بااثر بورڈ آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کو ملتوی کرنا چاہے گا۔
وقت اشاعت : 27/05/2020 - 21:07:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :