خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کبڈی کے کھیل کو یقینی بنایا جائے، سید سلطان بری

کھیل کی ترقی کے لئے ضلعی حکومتوں کی جانب سے ضلعی سطح پر بھر پور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، گفتگو

جمعرات 28 مئی 2020 13:28

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کبڈی کے کھیل کو یقینی بنایا جائے، سید سلطان بری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) انٹرنیشنل امپائر اور خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید سلطان بری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کبڈی کے کھیل کو یقینی بنایا جائے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ثقافتی کھیل کبڈی صوبے کے 35 اضلاع میں کھیلا جارہا ہے اور اس کھیل کی ترقی کے لئے ضلعی حکومتوں کی جانب سے ضلعی سطح پر بھر پور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سلطان بری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کبڈی کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور حکومت اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایشین سٹائل قومی ٹیم میں کافی کھلاڑیوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ گذشتہ برس ایران میں کھیلی گئی عالمی جونیئر کبڈی کپ ایشین سٹائل میں قومی ٹیم میں شامل چھ کھلاڑیوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں گراس روٹ سطح پر تعلیمی اداروں میں کبڈی کے مقابلوں کا انعقاد نہیں ہورہا ہے اور ان مقابلوں کو صوبے میں یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 28/05/2020 - 13:28:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :