بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی چھن سکتی ہے، آئی سی سی نے خبردار کر دیا

آئی سی سی کی بزنس کارپوریشن 18 مئی کے بعد کسی بھی وقت معاہدہ فوری طورپر ختم کرنے کا حق رکھتی ہے، انٹر نیشنل کرکٹ کونسل

جمعرات 28 مئی 2020 13:28

بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی چھن سکتی ہے، آئی سی سی نے خبردار کر دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی واپس لی جاسکتی ہے۔کرکٹ کی عالمی شہرت یافتہ اور معتبر ترین سمجھی جانے والی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کواپنی حکومت سے ٹورنامنٹ کیلئے ٹیکس چھوٹ دلانے میں ناکام رہا ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائنٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان دو ماہ سے جاری ای میلز کے تبادلے کے حوالے سے بتایا کہ آئی سی سی کے جنرل کاؤنسل جوناتھن ہال نے 29 اپریل کو واضح کر دیا تھا کہ بی سی سی آئی کے غیرمتوقع حالات سے متعلق شق کے بارے میں نوٹیفکیشن کی روشنی میں معاہدے کے میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ پر لاگو ذمہ داریاں اجاگر کریں گے۔

جوناتھن ہال نے کہا کہ آئی سی سی کی بزنس کارپوریشن 18 مئی کے بعد کسی بھی وقت معاہدہ فوری طورپر ختم کرنے کا حق رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو رواں سال 18 مئی تک غیر مشروط تصدیق فراہم کرنی تھی کہ انھوں نے دیرینہ مسئلے کا حل تلاش کر لیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کورونا کو بنیاد بنا کر دیڈلائن میں 30 جون تک توسیع چاہتاہے جسے آئی سی سی مسترد کر چکا ہے۔
وقت اشاعت : 28/05/2020 - 13:28:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :