انگلینڈ کا 17 جون سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان

آسٹن ویلا بمقابلہ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی بمقابلہ آرسنل میچز 17 جون کو کھیلے جائیں گے تمام کلبز لیگ دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر متفق ہوگئے، پریمئر لیگ سیزن کے 92 میچز ابھی باقی ہیں، حکام

جمعہ 29 مئی 2020 15:08

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) برطانوی حکام نے آئندہ ماہ سے پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کیمطابق کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی دنیا بھی شدید متاثر ہوئی تاہم انگلینڈ کے حکام نے 17 جون سے ایک بار پھر پریمئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آسٹن ویلا بمقابلہ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی بمقابلہ آرسنل میچز 17 جون کو کھیلے جائیں گے ،19 سے 21 جون تک فل شیڈول میچز کھیلے جائیں گے۔پریمئر لیگ حکام کا کہنا ہے کہ تمام کلبز لیگ دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر متفق ہوگئے، پریمئر لیگ سیزن کے 92 میچز ابھی باقی ہیں۔
وقت اشاعت : 29/05/2020 - 15:08:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :