مشرفی مرتضی کے بعد مزید 2 بنگلہ دیشی کرکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص

اسپنر ناظم الحسن اور اوپننگ بلے باز نفیس اقبال میں مہلک وبا کی تشخیص ہوئی، دنوں کرکٹرز نے خود کو قرنطینہ کر لیا

muhammad ali محمد علی اتوار 21 جون 2020 00:11

مشرفی مرتضی کے بعد مزید 2 بنگلہ دیشی کرکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جون 2020ء ) مشرفی مرتضی کے بعد مزید 2 بنگلہ دیشی کرکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص، اسپنر ناظم الحسن اور اوپننگ بلے باز نفیس اقبال میں مہلک وبا کی تشخیص ہوئی، دنوں کرکٹرز نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے 3 کرکٹرز میں مہلک کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی شام کو تصدیق کی گئی کہ بنگلہ دیشی اسپنر ناظم الحسن اور اوپننگ بلے باز نفیس اقبال میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

دونوں کرکٹرز کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ دونوں کرکٹرز نے مہلک وبا کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ہی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ۔

(جاری ہے)

بنگلادیش میڈیا کے مطابق 36 سالہ مشرفی مرتضی نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں نئے کورونا وائرس کے پہلے تین کیسز کی تصدیق مارچ میں ہوئی تھی۔

اس کے بعد سے اب تک وہاں 88 ہزار سے زائد شہری اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ یہی وائرس 1100 سے زائد بنگلہ دیشی باشندوں کی جان لے چکا ہے۔ دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے اور اب دنیا بھر میں وبا کے کیسز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 4 لاکھ 37 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/06/2020 - 00:11:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :