ٹینس کے عالمی نمبر ایک پلئیر نواک جوکووچ کی یو ایس اوپن میں شرکت غیر یقینی ہوگئی

جمعرات 9 جولائی 2020 12:28

ٹینس کے عالمی نمبر ایک پلئیر نواک جوکووچ کی یو ایس اوپن میں شرکت غیر یقینی ہوگئی
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) ٹینس کے عالمی نمبر ایک پلئیر نواک جوکووچ کی یو ایس اوپن میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

نواک جوکووچ کے مطابق ابھی بھی مجھے علم نہیں کہ یو ایس اوپن کھیلوں گا یا نہیں تاہم یہ بات طے ہے کہ میں واشنگٹن اور سنسناٹی میں ایونٹس نہیں کھیل رہا ہوں،عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئرکے مطابق ان کی فرنچ اوپن میں شرکت یقینی ہے، اس سے قبل میڈرڈ اور روم میں کھیلوں گا۔

دوسری جانب نوواک جوکووچ کا حال ہی میں کورونا ٹیسٹ بھی لیا گیا جو کہ منفی آیا ہے۔ایٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹور آئندہ ماہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ، ٹینس کی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد یو ایس اوپن پہلا گرینڈ سلم ہوگا۔واضح رہے کہ یوایس اوپن 31 اگست سے 13 ستمبر تک شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 09/07/2020 - 12:28:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :