سپین ، سعودی پرچم والے فٹبال بارسلونا میں بکنے لگے

فٹ بال پر ایران سمیت دیگر ممالک کے پرچم بھی بنے ہوئے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 جولائی 2020 17:11

سپین ، سعودی پرچم والے فٹبال بارسلونا میں بکنے لگے
بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2020ء ) مسلمانوں کے ساتھ پوری دنیا میں ناروا سلوک کو مغربی دنیا میں معیوب نہیں سمجھا جاتا ہے اور مغربی میڈیا مسلمانوں کو دہشت گرد اور انتہاء پسند کے روپ میں پیش کرنے کے لیے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرتا ہے اور اب سپین کے شہر بارسلونا کے ایک چینی سپورٹس سٹور میں کلمہ طیبہ سے مزین سعودی قومی پرچم سمیت دیگر ممالک کے پرچموں والے فٹ بال فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے- پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں بارسلونا میں مقیم ایک پاکستانی شہری چین میں بننے والے وہ فٹ بال دکھا رہا ہے جس پر سعودیہ عرب سمیت ایران اور دیگر ممالک کے پرچم بنے ہوئے ہیں - ویڈیو میں اس طرح کے فٹبالوں سے بھری پوری باسکٹ دیکھی جاسکتی ہے اور وہ شہری اپیل کررہا ہے کہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کیا جائے اور فٹ بال بنانے والی کمپنی اور مذکورہ سٹور کے خلاف کارروائی کی جائے - سہیل تنویر نے یہ ویڈیو اپنے اکائونٹ پر شیئر کرکے پیغام میں لکھا کہ ’’ہر مذہب کا احترام کیا جانا چاہئے ، کسی کو بھی کسی بھی مذہب کے پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ، براہ کرم ایسی چیزیں بنانا بند کریں جو انسانوں کے مابین تنازعات کو ہوا دے‘‘۔

(جاری ہے)

                             
وقت اشاعت : 09/07/2020 - 17:11:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :