سپورٹس تنظیموں کا رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر سے اظہار تعزیت

منگل 14 جولائی 2020 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) اسلام آباد کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر و انجمن تاجران پاکستان کے سینئر رہنما رائو فیصل الرحمن، اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق نائب صدر و چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کے چچا سابق رکن قومی اسمبلی ملک لیاقت علی ڈوگر کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کہ ہے کہ اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 15:16:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :