فیفا20 بین الاقوامی فٹبال مقابلے میں سعودی لڑکی کی پہلی پوزیشن

ٓسعودی جامعات اسپورٹس آرگنائزیشن چیئرمین ڈاکٹر خالد المزینی کی نجد فہد کو مبارک باد پیش

ہفتہ 18 جولائی 2020 19:32

فیفا20 بین الاقوامی فٹبال مقابلے میں سعودی لڑکی کی پہلی پوزیشن
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2020ء) فیفا 20 بین الاقوامی فٹبال مقابلے میں ایک سعودی لڑکی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، ٹورنامنٹ کے دوران سعودی قومی ٹیم کی کھلاڑی نجد نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق یونی ورسٹیوں کے بین الاقوامی ای فٹبال مقابلے ’فیفا 20‘ میں سعودی لڑکی نجد فہد نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جس پر سعودی جامعات کی اسپورٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خالد المزینی نے نجد فہد کو مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

نجد فہد نے بین الاقوامی ای فٹبال مقابلے میں سعودی جامعات کی فٹبال ٹیم کی طرف سے شرکت کی تھی، سعودی کھلاڑی نے بین الاقوامی اعزاز کے حصول کے لیے برازیل کی قومی ٹیم کی کھلاڑی بتیستا کو فائنل میں 0 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی۔انٹرنیشنل ای فٹبال ٹورنامنٹ میں سعودی قومی ٹیم کی کھلاڑی نجد فہد دوسرے گروپ میں شامل تھیں، اس گروپ میں آسٹریلیا، برازیل، زمبیا، متحدہ عرب امارات اور انڈیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔نجد فہد نے ٹورنامنٹ کے دوران شان دار کارکردگی دکھائی، کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم کی کھلاڑی کو 3 کے مقابلے میں 10 گول، بعد ازاں اماراتی کھلاڑی مہا البریکی کو سیمی فائنل میں 1 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 18/07/2020 - 19:32:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :