فٹبال آسٹریلین اے لیگ، ایڈیلیڈ یونائیٹڈ نے پرتھ گلوری کو پانچ تین سے شکست دیدی

جمعہ 31 جولائی 2020 11:52

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) فٹبال آسٹریلین اے لیگ میں ایڈیلیڈ یونائیٹڈ نے پرتھ گلوری کو پانچ تین سے ہرا دیا، خالی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے جوش نے دیکھنے والوں کو بھی پرجوش کر دیا۔لاک ڈاؤن کے دوران آسٹریلوی فٹبال میدان بھی آباد، لیگ اے میں ایڈیلیڈ یونائیٹڈ اور پرتھ گلوری مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

ٹیم ایڈیلیڈ نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ستائیسویں منٹ میں گول کر کے پہلی برتری حاصل کی، انتیسویں منٹ اسکور ڈبل ہو گیا۔

حریف پرتھ کی طرف سے پہلا جوابی وار تینتیسویں منٹ میں ہوا، دو ایک کے نتیجے سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ ایڈیلیڈ نے 38 ویں منٹ میں تیسرا اور 45 وین منٹ چوتھا گول کر دیا یوں پہلے ہاف کے اختتام پر سبقت چار ایک ہو گئی۔دوسرے ہاف میں بھی تابڑ توڑ حملے جاری رہے، مزید تین گولز نے مقابلہ دلچسپ بنا دیا۔ کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا، خالی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی جوشیلی پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔
وقت اشاعت : 31/07/2020 - 11:52:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :