انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے دو سپنرز کھلانے پر غور

مانچسٹر کی پچ اور موسم کی صورتحال دیکھنے کے بعد دو سپنرز کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کریںگے: قومی ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 اگست 2020 15:11

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے دو سپنرز کھلانے پر غور
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں 5 اگست بروز بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں دو سپنرز کھلانے کے امکان پر غور کر رہی ہے ۔ پاکستان منگل کو پہلے ٹیسٹ کے لئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کرے گا۔ اس سے قبل 20 کھلاڑیوں کے اعلان کردہ سکواڈ میں تین سپنرز ، یاسر شاہ ، شاداب خان اور کاشف بھٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم آج اور کل مانچسٹر کی پچ اور موسم کی صورتحال پر نگاہ رکھیں گے اور پھر دو سپنرز کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے حتمی الیون میں شان مسعود، عابدعلی، اظہرعلی(کپتان)، بابراعظم، اسد شفیق، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، شاداب خان، یاسرشاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمدعباس اور نسیم شاہ شامل ہوں گے۔                                                                                                                       
وقت اشاعت : 03/08/2020 - 15:11:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :