انگلش اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوًں سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، میزبان کھلاڑی ثام ہارس فیلڈ اعزاز کا دفاع کرینگے

منگل 4 اگست 2020 13:03

انگلش اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوًں سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، میزبان کھلاڑی ثام ہارس فیلڈ اعزاز کا دفاع کرینگے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) انگلش اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں جمعرات سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ انگلش اوپن ایک پیشہ ور گالف ٹورنامنٹ ہے جو پہلی مرتبہ 1988ء انگلینڈ میں منعقد ہوا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یورپی ٹور گالف کا حصہ یہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں برطانوی گالف کھلاڑی ثام ہارس فیلڈ اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ 06 اگست سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 09 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 13:03:26