انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سابق کپتان کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی حتمی 11 میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کل ہوگا، فواد عالم کوبھی موقع دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 11 اگست 2020 22:51

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سابق کپتان کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور
ساؤتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2020ء) انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سابق کپتان کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی حتمی 11 میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کل ہوگا، فواد عالم کوبھی موقع دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ اہم تبدیلیاں کیے جانے پر غور کر رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سرفراز احمد کو موقع دیا جا سکتا ہے۔ جبکہ فواد عالم کو بھی حتمی 11 میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے حتمی 11 کا انتخاب کل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے روز بائول ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دیکر سییریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم کے پاس آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھیننے کا سنہری موقع ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے میزبان ٹیم کو پاکستان کی ٹیم سے ایک ٹیسٹ میچ جیتنا ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ساؤتھمپٹن میں ہی شیڈول ہے جو 21 سے 25 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی20 میچز کھیلنے کے لئے ایک بار پھر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔ 26 اگست کو مہمان ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی۔

28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلاجائیگا۔ دوسرا میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلاجائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز مانچسٹر میں ہی کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی سیریر کھیلنے کے بعد 2 ستمبر کو واپس لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔
وقت اشاعت : 11/08/2020 - 22:51:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :