سیکنڈ سیڈ پیٹرا مارٹک کو پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

بدھ 12 اگست 2020 16:54

سیکنڈ سیڈ پیٹرا مارٹک کو پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پالیسکووا ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں کروشین ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ پیٹرا مارٹک کو اپ سیٹ شکست دیکر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

جمہوریہ چیک کے دارالحکومت میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پالیسکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کی سیکنڈ سیڈ پیٹرا مارٹک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 16:54:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :