اسپینش کلب سیویا نے اٹالین کلب میلان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر یورپا کپ کا ٹائٹل جیت لیا،

ہفتہ 22 اگست 2020 14:49

اسپینش کلب سیویا نے اٹالین کلب میلان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر یورپا کپ کا ٹائٹل جیت لیا،
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2020ء)اسپینش کلب سیویا نے اٹالین کلب میلان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر یورپا کپ کا ٹائٹل جیت لیا، سیویا کی جانب سے ڈی جونگ نے 2 گول اسکور کئے۔

(جاری ہے)

یورپا لیگ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں میچ کے پانچویں منٹ میں لاکاکو نے پنلٹی پر گول کرکے انٹر میلان کو برتری دلا دی، 7 منٹ پر بعد سیویا کی جانب سے ڈی جونگ نے گول برابر کردیا۔

میچ کے 33 ویں منٹ میں ڈی جونگ نے سیویا کیلئے دوسرا گول اسکور کیا تاہم صرف ایک منٹ بعد ہی گوڈن نے انٹر میلان کے لئے دوسرا گول کرکے مقابلہ پھر برابر کردیا۔وقفے تک میچ دو دو گول سے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں لاکاکو کے اون گول کی بدولت سیویا کو پھر برتری ملی جو آخر تک قائم رہی۔واضح رہے کہ اسپینش کلب سیویا نے چھٹی مرتبہ یورپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/08/2020 - 14:49:11