سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر ریان ہیرس دہلی کیپیٹلز کے بائولنگ کوچ مقرر

منگل 25 اگست 2020 14:05

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2020ء) آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بائولر ریان ہیرس کو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن کے لئے دہلی کیپیٹلز کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ ریان ہیرس دہلی کیپیٹلز میں جیمز ہوپس کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ جیمز ہوپس نے ذاتی وجوہات کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

40 سالہ ریان ہیرس کوچنگ کا کافی تجربہ رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ اس سے قبل برسبین میں نیشنل کرکٹ سنٹر میں کوچنگ کی اعلیذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اس کے علاوہ آسٹریلیا کی سینئر مینز ٹی ٹونٹی ٹیم کے ساتھ اور برسبین ہیٹ کے ساتھ بولنگ کوچ کی حیثیت خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ آئی پی ایل 2019ء میں کنگز الیون پنجاب کے لئے بھی کام کر چکے ہیں۔ ریان ہیرس ہم وطن سابق کپتان رکی پونٹنگ کی سربراہی میں دہلی کیپیٹلز کے ایک سپورٹنگ سٹاف میں شامل ہوئے ہیں جس میں انکے علاوہ رکی پونٹنگ، محمد کیف، سموئیل بدری اور وجے دہیا بھی شامل ہیں۔ ریان ہیرس نے کہا ہے کہ مجھے آئی پی ایل میں واپس آنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ دہلی کیپیٹلز کے بائولنگ اٹیک کو مزید مضبوط کروں۔
وقت اشاعت : 25/08/2020 - 14:05:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :