جیمز اینڈرسن 600 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بائولر بن گئے
ان سے پہلے تین سپنرز مرلی دھرن، شین وارن اور انیل کمبلے یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں
ذیشان مہتاب منگل 25 اگست 2020 20:46
ساؤتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2020ء ) انگلش کرکٹر جیمز اینڈرسن چھ سو وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بالر بن گئے۔
اینڈرسن نے یہ اعزاز ایک سو چھپن ویں ٹیسٹ پاکستان کے خلاف کپتان اظہر علی کی وکٹ لے کر حاصل کیا۔
اینڈرسن نے اپنے کیریئر میں چھبیس رن کی اوسط سے 600 وکٹیں حاصل کیں۔ اڑتیس سالہ جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کے چوتھے کامیاب ترین بائولر ہیں۔
ان سے پہلے تین سپنرز متیاہ مرلی دھرن(800)، شین وارن(708) اور انیل کمبلے(619) یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
مرلی دھرن آٹھ سو ٹیسٹ وکٹیں لینے والے واحد بالر ہیں، لیجنڈری آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن ،مرلی دھرن کے ساتھ سات سو کلب کے ممبر ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 25/08/2020 - 20:46:47
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
فرانس کے بنیامین تھامس نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
-
مانچسٹر سٹی انگلش پریمیئر لیگ میں ہفتہ کو فلہم کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گی
-
آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآباد نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے
-
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل آئرش کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کا آغاز (کل) سے ہوگا