بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان 100 اننگز میں 34.3 بالز کھیل کر آؤٹ ہوئے ہیں، انکے مقابلے میں بھارتی کپتان 30.6 گیندیں کھیل کر وکٹ دے بیٹھتے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 ستمبر 2020 17:31

بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 ستمبر 2020ء ) قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور منفرد اعزاز چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک اور اعزاز سے محروم کردیا، بابر اعظم، ویرات سے زیادہ گیندیں کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ کوہلی کی اوسط اس سے کم ہے۔

(جاری ہے)

سمر سیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ بابر اعظم 100 اننگز میں 34.3 بالز کھیل کر آؤٹ ہوئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کوہلی 30.6 گیندیں کھیل کر وکٹ دے بیٹھتے ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ روز سمرسیٹ کی جانب سے وورسٹر شائر کے خلاف 42 رنز سکور کیے تھے ۔ بابر اس سے قبل بھی سمر سیٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سنچری کی مدد سے 578 رنز سکور کیے تھے ۔ بابراعظم 2 ستمبر سے 4 اکتوبر تک سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے اور انگلش ٹی ٹونٹی لیگ کے آخری 7 میچز اور ناک آوٹ راونڈ کیلیےدستیاب ہوں گے۔                                                                                               
وقت اشاعت : 04/09/2020 - 17:31:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :