ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ مکمل، آئرش سائیکلسٹ سیم بینٹ نے پہلی کامیابی حاصل کرلی

بدھ 9 ستمبر 2020 15:02

ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ مکمل، آئرش سائیکلسٹ سیم بینٹ نے پہلی کامیابی حاصل کرلی
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2020ء) ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ مکمل ہو گیا، آئرش سائیکلسٹ سیم بینٹ نے ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرس کے خوبصورت قدرتی مناظر میں ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ ہوا، میدانی ٹریک پر آگے نکلنے کے جذبے نے مقابلہ اعصاب شکن بنا دیا۔ ایک سو اڑسٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ آئرلینڈ کے سیم بینٹ نے سب سے پہلے تین گھنٹے پینتیس منٹ اور بائیس سیکنڈ میں طے کیا۔آئرش رائیڈر کی ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے، فنشنگ لائن پر معمولی فرق کی دوسری پوزیشن سے تماشائی بھی پرجوش ہو گئے۔
وقت اشاعت : 09/09/2020 - 15:02:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :