قونصل خانہ پاکستان جدہ کے ملازمین اور مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مابین فٹبال میچ کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 ستمبر 2020 13:15

قونصل خانہ پاکستان جدہ کے ملازمین اور مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانی  کمیونٹی کے  مابین فٹبال میچ کا انعقاد
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،خرم خان) پاکستانی کمیونٹی ٹیم کے عہدیداران یوسف رمضان اور رمضان ابوبکر نےاسلامی جمہوریہ پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید کا خاص طور پر میچ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا، اسکے علاوہ میڈیا قونصل حمزہ گیلانی، قونصل برائے تجارت جناب عبدالوحید شاہ اور فلاح و بہبود کے قونصل ماجد میمن کا بھی شرکت کرنے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

قونصل جنرل خالد مجید نے سعودی انٹرنیشنل ميڈیا فورم کے ممبران ،صدر فورم خدیجہ ملک، میڈیا ایڈوائزر منصور نظام الدین اور دیگر صحافیوں اور فٹبال ٹیم میں اعزازی شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔ قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی فٹبال ٹیم کے عہدیداروں اور سعودی انٹرنیشنل ميڈیا فورم کے ممبران کو اعزازی اسناد سے نوازا۔ قونصلیٹ کی جانب سے قومی ٹیم کے صدر یوسف رمضان کو ایڈیڈاس فٹ بال کا تحفہ دیا گیا۔
وقت اشاعت : 14/09/2020 - 13:15:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :